53

موبائل فون کی صنعت میں خود کفیل ہونے کی کوشش پاکستان میںپہلا اسمارٹ فون تیار کر لیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موبائل فون کی صنعت میں خود کفیل ہونے کی کوشش ،پاکستان میںپہلا اسمارٹ فون تیار کر لیا گیا ۔ پاکستان میں پہلا اسمارٹ فون تیار ۔ تفصیلات کےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبائی وزیر نے لکھا کہ ’’ میڈان پاکستان اب ایک حقیقت بن چکی ہے ۔انہوں نےکہا ہے کہ ویوو موبائلز فیصل آباد اقتصادی زون نے اسمارٹ فون پروڈکشن کا آغاز کر دیا ہے اور جلدی ہی دیگر غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں اپنے کام کا آغاز کریں گی ۔ صوبائی وزیر میاں اسلم نے ٹویٹر پر کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں ویوو موبائلز

فیصل آباد اقتصادی زون میں غیر ملکی کمپنی کے ملازمین کو اس موبائل فون کی تیاری پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں بنایا گیا یہ فون ویوو وائے 20 ہے جو کہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل میموری کے ساتھ ساتھ 5000 ایم اے ایچ بیٹری جیسے اہم فیچر شامل ہیں ۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں