48

اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر ، اے ٹی ایم رسید پر صارفین کے کتنے روپے کاٹے جارہے ہیں ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اے ٹی ایم سے رسید لینے پر بینکوں نے چارجز لاگو کر دیے ہیں۔ شہر قائد میں مختلف بینک اے ٹی ایم سے رسید لینے پر سوا دو روپے تک چارجز وصول کر رہے ہیں۔ملک کے مرکزی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم رسید جاری کرنے پر چارجز عائد کرنے کوئی ہدایت نہیں کی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ بینک اپنی خدمات کے عوض صارفین سے چارجز وصول کرنے میں آزاد ہیں۔ بینک جو بھی چارجز

عائد کرتے ہیں وہ شیڈول آف چارجز میں شائع ہوتے ہیں۔قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے محدود رقم نکالنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔قومی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی حد مقررنہیں ، پیسے نکلوانے کی حد کا فیصلہ بینک کرتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مختلف بینک صارفین کو ایٹ ون ایٹ ون کے نمبرسے جعلی پیغامات موصول ہوئے۔خیال رہے کہ مختلف بینک صارفین کو 8181 کے نمبر سے جعلی پیغامات موصول ہو رہے تھے جن میں کہا جا رہا تھا کہ صارفین اے ٹی ایم سے صرف ایک ہزار روپے نکال سکتے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں