26

ڈیفنس میں امیر زادی نےدکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ، ویڈیو وائرل

لاہور(این این آئی)ای چالان کا میسج موصول نہ ہونے پر خاتون نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، خاتون نے چھڑی سے دکاندار عظیم مارا اس کے علاوہ لیپ ٹاپ اور موبائل فونز بھی توڑ دئیے۔ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم خاتون کا بیٹا موبائل شاپ پر چالان جمع کروانے آیا تھا، آن لائن چالان جمع کروایا گیا، سسٹم میں خرابی کے باعث میسج تاخیر سے پہنچا تو خاتون نے دکان پر پہنچ کر پرس سےچھڑی نکال کر نوجوان کو مارنا شروع کر دیا۔ خاتون نے دکاندار کا لیپ ٹاپ اور تین موبائل فون بھی توڑ ڈالے۔متاثرہ دکاندار نے خاتون کیخلاف

تھانہ ڈیفنس اے میں درخواست جمع کرا دی۔اے ایس پی ڈیفنس سلمان ظفر کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان عظیم کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔‎



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں