43

چین نے افواج پاکستان کے لیے انسداد کورونا ویکسین عطیہ کر دی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے افواج پاکستان کے لیے انسداد کورونا ویکسین عطیہ کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کا الیوشن 78 ٹرانسپورٹ طیارہ ویکسین پاکستان لایا اور پاک فوج چین کی طرف سےویکسین لینے والی پہلی فوج ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے ویکسین پاک فوج کے حوالے کی گئی۔ ویکسین حوالے کرنے کی تقریب میں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان کے چین میں ڈیفنس اتاشی اور دیگر اعلیٰ

حکام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں