36

چنائی ٹیسٹ بھارتی بائولرز نے نوبالز کے ریکارڈ توڑ دیئے

چنائی ( آن لائن ) انگلینڈ کے خلاف چنائی میں جاری پہلے ٹیسٹ کی ابتدائی اننگز میں بھارتی بائولرز نے نوبالز کے ریکارڈ توڑ دیئے۔میزبان سائیڈ کی جانب سے مجموعی طور پر 20 نوبالز کی گئیں ، سب سے زیادہ 7 نو بالز جسپریت بمراہ نے کیں،لیفٹ آرم شہباز ندیم نے 6 اور ایشانت شرما نے 5 بار نو بال کی، روی چندرن ایشون کا پاؤں بھی 2 مرتبہ بائولنگ کریز لائن کراس کرگیا، یہ 2010ء  کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی نوبالز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔آخری مرتبہ 2010ء  میں سری لنکا کے خلاف کولمبو

میں پہلی اننگز کے دوران بھارتی بائولرز نے 16 نوبالز کی تھیں۔ یہ سری لنکا کی جانب سے 2014ء  میں بنگلہ دیش کے خلاف کی گئی 21 نوبالز کے بعد غیرقانونی گیندوں کی سب سے بڑی تعداد بھی ہے۔ ایشانت شرما کے بچپن کے کوچ شروان کمار نے اتنی بڑی تعداد میں نو بالز کی وجہ کورونا وائرس کی وجہ سے پریکٹس نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں