52

وزیراعظم کے احکامات کھوہ کھاتے، یوٹیلیٹی سٹورز پرمتعدد اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیا ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور( این این آئی )یوٹیلیٹی سٹورز پرمتعدد اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیا ،خشک میوہ جات 3 ہزار 175 روپے تک فی کلوگرام مہنگے ہو گئے،باسمیتی چاول (ٹوٹا)کے پیکٹ کی قیمت میں 8روپے ،شیمپو اور صابن کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ کردیاگیا ،کالے چنے اور گرم مصالحے کی قیمت بھی بڑھ گئی ،نئی قیمتوں کااطلاق فوری طور پر ہو گا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ایک کلو باسمیتی چاول (ٹوٹا)کے پیکٹ کی قیمت میں 8روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس

کی قیمت جو 76روپے اور 78روپے سے بڑھ کر 84روپے اور 86روپے ہو گئی ہے۔چلغوزے کی قیمت میں فی کلو گرام 3 ہزار 175 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اخروٹ فی کلوگرام 1400 روپے ،بادام فی کلوگرام 1185 روپے ، کاجو کی قیمت میں فی کلوگرام 1190 روپے ،پستہ فی کلوگرام 915 روپے مہنگا کردیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر انجیر کی فی کلو گرام قیمت میں 705 روپے ، کالا چنے فی کلوگرام 215 روپے مہنگا ، گرم مصالحہ کی 100 گرام قیمت میں 18 روپے ،الائچی 25 گرام 118 روپے ،خشک کھجور چھوہارا کی فی کلوگرام قیمت میں 175 روپے،چکوال والی ریوڑی 200 گرام 27 روپے ، 200 گرام پان مصالحہ 23 روپے ، 100 گرام چاٹ مصالحہ 10 روپے ، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 10 روپے ،شیمپو اور صابن کی قیمت میں بھی 10،10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں