42

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تین سینئرارکان کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے پر تین ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تین ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاریکر دیاہے۔ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی کے نوید قمر، (ن) لیگ کے حامد حمید اور پی ٹی آئی کے عطا اللّٰہ خان کو جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس میں ارکان سے ان کے کنڈکٹ کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی۔شوکاز نوٹس کے مطابق ارکان کی جانب

سے غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں ان کیخلاف ضابطے کی سخت کارروائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق نوید قمر کو شوکاز نوٹس مائیک ڈپٹی سپیکر پر اچھالنے کی ویڈیو سامنے آنے پر جاری کیا گیا۔ایم این اے حامد حمید کو جوتا ہاتھ میں اٹھانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جبکہ ایم این اے عطا اللّٰہ خان کو گالیاں دینے کی ویڈیو سامنے آنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔‎



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں