50

حکومت کا زبردست اقدام  بجٹ میں عوام کی تجاویز شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال2021-22ء کے بجٹ میں عوام کی تجاویز شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب نے 15مارچ تک تجاویز طلب کر لی ہیں۔ حکومت نے اس اقدام کو ” شمولیتی بجٹ سازی ” کا نام دیا ہے ۔ ڈپٹی سیکرٹری (بجٹ) محکمہ خزانہ نے عوام سے استفسار کیا ہے کہ حکومت کومعاشی بحالی،صحت عامہ، سماجی تحفظ،تعلیم،صنعت و حرفت اورہنرمندافرادی قوت،زراعت، ملازمت کے مواقع ،خواتین کی بہبود اور تعلیم میں سے کن میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔ عوام اپنی تجاویز15مارچ 2021ء تک [email protected]یا ڈپٹی سیکرٹری (بجٹ ) محکمہ خزانہ

سول سیکرٹریٹ کے پتہ پر ارسال کریں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں