44

حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بائولنگ پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ جیت گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی بائولروں کی نپی تلی بائولنگ ، پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ جیت گیا ، اس کیساتھ ہی سیریز میں پروٹیز کو وائٹ واش کردیا،پروٹیزٹیم  آج آخری روز 370رنز کے تعاقب میں 274رنزپر آئوٹ ہوگئی ، دوسرے ٹیسٹکےآخری روز کاپہلا سیشن سائوتھ افریقہ کے نام رہا لیکن کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، حسن علی نے 5اور شاہین شاہ آفریدی نے 4وکٹیں حاصل کیں ، جنوبی افریقہ کے بلے بازایڈن مارکرم نے 108رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ان کی یہ سنچری بھی ٹیم کے

کام نہ آسکی ،گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کھو کر 127 رنز بنا ئے تھے ۔جنوبی افریقہ کے واحد آؤٹ ہونے والے بلے باز ایلگر تھے جو شاہین آفریدی کا شکار بنے۔اس سے قبل چوتھے روز کے آغاز میں پاکستان نے اپنی اننگز 129 رنز 6 وکٹوں نقصان پر شروع کی تو محمد رضوان کی شاندار سنچری اور نعمان علی کے 45 رنز کی بدولت 298 رنز بنائے۔کیرئیر کی پہلی سنچری بنانے والے محمد رضوان نے 115 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے جارج لنڈے نے 5 جبکہ مہاراج نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم کے اوپنرزدوسری اننگز میں بھی ناکام ثابتہوئے۔عمران بٹ 0، عابد علی 13، بابراعظم 8، اظہرعلی 33، فواد عالم 12، فہیم اشرف 29، یاسر شاہ 23، حسن علی 5 اور شاہین آفریدی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئیلیفٹ آرم سپنر جارج لنڈے نے 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کیشو مہاراج نے 3 اور کگیسو ربادا نے 2 وکٹیں حاصل کی۔اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک پہلی اننگز میں 29 رنز بناکرآؤٹ ہوئے، ویان ملڈر 33، جورج لنڈے 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈین ایلگر 15، وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔ فاف ڈپلسی 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے، ایڈن مارکرم 32 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ٹمبا باوما 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 5، نعمان علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد فہیم اشرف، کپتان بابراعظم اور فواد عالم کی ذمہ دارنہبیٹنگ کی بدولت 272 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف 78 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔عمران بٹ 15، عابد علی 6، اظہر علی 0، محمد رضوان 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی، یاسر شاہ اور نعمان علی نے 8،8 رنزسکور کیے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انرج نورٹجے نے 5 اور کیشومہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان بابراعظم نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کوہی برقراررکھا ہے۔ دوسری جانب مہمان ٹیم نے لونگی نگیڈی کی جگہ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ہونے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں